۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
روضہ امام رضا علیہ السلام

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالرحمہ (دارالرحمہ ہال) کا رقبہ ۴۰۰ مربع میٹر ہے اس رواق کو ۱۹۹۲ میں حرم امام رضا(ع) کے صحن جمہوری اسلامی اور بست شیخ بہائی کے درمیان تعمیر کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالرحمہ (دارالرحمہ ہال) کا رقبہ ۴۰۰ مربع میٹر ہے اس رواق کو ۱۹۹۲ میں حرم امام رضا(ع) کے صحن جمہوری اسلامی اور بست شیخ بہائی کے درمیان تعمیر کیا گیا۔

یہ رواق ،آستان قدس رضوی کے شعبہ تبلیغات اسلامی کے زیر انتظام غیرملکی زائرین کا مرکز ہے ،روزانہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے زائرین اس رواق میں حاضر ہوتے ہیں اوریہاں پر غیرملکی زائرین کو دی جانے والی خدمات سے مستفید ہوتے ہیں۔

بیرون ملک سے تشریف لانے والے زیارتی قافلوں کو مختلف خدمات فراہم کرنا

مختلف ممالک خصوصاً عرب زبان اور آذری زبان بولنے والے زیارتی قافلوں کواس رواق میں مختلف خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔

سالانہ پچاس ہزار افراد آٹھ سو زیارتی قافلوں کی صورت میں مختلف ممالک جیسے عراق،بحرین،کویت،سعودی عرب،لبنان،شام،عرب امارات،عمان،آذربائیجان،ترکی اور روس وغیرہ سے حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالرحمہ میں حاضر ہو کر یہاں کے دینی و ثقافتی پروگراموں سے مستفید ہوتے ہیں۔

ان پروگراموں میں زیارتی قافلوں کا استقبال،حرم امام رضا(ع) سے متعلق ویڈیو کلپ کی نمائش،مجالس و محافل،آداب زیارت، حرم شناسی اور حرم کا وزٹ،میوزیم کا وزٹ اور زائرین کو متبرک تحائف دینا وغیرہ شامل ہیں یہ تمام پروگرامز ان غیرملکی زائرین کے لئے ہیں جو اس رواق میں حاضر ہوتے ہیں۔

روزانہ ۶۰ خادم یہاں پر خدمت کے فرائض انجام دیتے ہیں

غیرملکی زائرین کو ہر روز خدمات فراہم کرنے کے لئے اعزازی خادموں کی ایک ٹیم اس رواق میں تعینات رہتی ہےجو ان زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرتے ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر ۶۰ خادم زائرین کی مختلف زبانوں میں راہنمائی ،غیرملکی زائرین کے ٹیلی فونوں کا جواب،ڈیزائنگ اورکئی دیگر کام انجام دیتے ہیں

زائرین کو چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کرنا

حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ میں چوبیس گھنٹے زائرین کو خدمات فراہم کی جاتی ہیں ،غیرایرانی زائرین اپنے دینی و شرعی سوالات کے لئے ۳۲۰۰۲۱۴۴ و ۳۲۰۰۳۵۹۵ ان ٹیلی فون نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں پورا ہفتہ دینی ماہرین زائرین کے سوالوں کے جوابات دینے کے لئے اس رواق میں موجود رہتے ہیں۔

مختلف مناسبتوں پر مختلف پروگراموں کا انعقاد

اس رواق میں ہر روزصبح کی نماز جماعت کے ساتھ ہونے کے ساتھ نماز کے بعد زیارت امام رضا(ع) بھی پڑھی جاتی ہے ،ہر جمعرات کو نمازمغربین کے بعد افغان زائرین کے لئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے اس کے علاوہ مختلف مناسبتوں پر جیسے شب ہای قدر یا روز مخصوص زیارت امام رضا(ع)مختلف پروگرامز منعقد کئے جاتے ہیں۔

تعلیمی کلاسزز کا انعقاد

اس رواق میں مختلف تعلیمی کلاسزز بھی منعقد کی جاتی ہیں جیسے زائرین کو فارسی زبان کی تعلیم،زائرین اور خادموں کے لئے عقائد کی کلاسزز اور خادموں کے لئے مخصوص کلاسزز وغیرہ شامل ہیں۔

رضوی ہسپتال سے متعلق راہنمائی

غیرملکی زائرین کی فلاح و بہبود کو مدّ نظر رکھتے ہوئے وہ غیرملکی زائرین جو مشہد مقدس میں علاج و معالجہ کروانا چاہتے ہیں ان کی راہنمائی اور ضروری مشاورت کے لئے رضوی ہسپتال کا ایک نمائندہ بھی اس رواق میں موجود ہوتا ہے جو غیرملکی زائرین کی علاج و معالجہ سے متعلق راہنمائی کا کام انجام دیتا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .